QR CodeQR Code

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنیکی منظوری

3 Apr 2020 19:29

وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبر پختوخوا میں فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبر پختوخوا میں فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے خیبر پختونخوا میں تعینات ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 854460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854460/کورونا-وائرس-خیبر-پختونخوا-میں-پاک-فوج-تعینات-کرنیکی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org