QR CodeQR Code

کرونا وائرس سے فوت ہونیوالے کی میت ملتان سے میانوالی لانیوالے افراد میت چھوڑ کر غائب ہو گئے

4 Apr 2020 14:49

کالاباغ سے ٹولہ بانگی خیل اور اسکے ملحقہ علاقوں سے گیارہ رکنی تبلیغی جماعت میلسی ملتان تبلیغ کے سلسلے میں گئی، جہاں مانجہ غنڈی کے رہائشی جلیل خان گزشتہ روز وفات پاگئے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے کالاباغ کے نواحی علاقہ مانجہ غنڈی کے رہائشی جلیل خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ میں پانچ افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے کالاباغ سے ٹولہ بانگی خیل اور اسکے ملحقہ علاقوں سے گیارہ رکنی تبلیغی جماعت میلسی ملتان تبلیغ کے سلسلے میں گئی، جہاں مانجہ غنڈی کے رہائشی جلیل خان گزشتہ روز وفات پاگئے، تمام جماعت واپس آبائی گاؤں تدفین کے لئے آرہی تھی، چیکنگ پر میت کے ساتھ آنے والے غائب ہو گئے، صرف 2 افراد رہ گئے۔ جس پر ضلعی انتظامیہ نے میت کو اپنی تحویل میں لے لیا، متوفی کے دو ساتھیوں اور ایمبولینس ڈرائیور کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 854599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854599/کرونا-وائرس-سے-فوت-ہونیوالے-کی-میت-ملتان-میانوالی-لانیوالے-افراد-چھوڑ-کر-غائب-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org