QR CodeQR Code

لورالائی میں پولیس کی کارروائی، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

4 Apr 2020 20:40

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونیوالے اسلحہ میں 10 عدد راکٹ لانچر، ایل ایم جی کے 100 راؤنڈز، 303 رائفل کے 100 راؤنڈز، 8 کلو نٹ بولٹس، دھماکا خیز فیوز اور رائفل دوربین شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لورالائی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق کلی باور کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں ایک مکان سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونیوالے اسلحہ میں 10 عدد راکٹ لانچر، ایل ایم جی کے 100 راؤنڈز، 303 رائفل کے 100 راؤنڈز، 8 کلو نٹ بولٹس، دھماکا خیز فیوز اور رائفل دوربین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ مکان میں چھپا کر فرار ہوگئے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
 


خبر کا کوڈ: 854655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854655/لورالائی-میں-پولیس-کی-کارروائی-اسلحہ-اور-دھماکا-خیز-مواد-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org