QR CodeQR Code

لاہور، کیمپ جیل کے 3 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق

5 Apr 2020 09:03

جیل ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تینوں قیدیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کیمپ جیل میں قرنطینہ میں رکھے قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز 65 قیدیوں کا ٹیسٹ کروایا گیا جن میں 3 قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی کیمپ جیل کے 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ جیل ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تینوں قیدیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کیمپ جیل میں قرنطینہ میں رکھے قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز 65 قیدیوں کا ٹیسٹ کروایا گیا جن میں 3 قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔ جیل میں بنائے گئےعارضی ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کیمپ جیل میں قرنطینہ میں رکھے باقی قیدیوں کا ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد مثبت رزلٹ والے قیدیوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 854746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854746/لاہور-کیمپ-جیل-کے-3-قیدیوں-میں-کورونا-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org