0
Sunday 5 Apr 2020 09:03

لاہور، کیمپ جیل کے 3 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق

لاہور، کیمپ جیل کے 3 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی کیمپ جیل کے 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ جیل ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تینوں قیدیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کیمپ جیل میں قرنطینہ میں رکھے قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز 65 قیدیوں کا ٹیسٹ کروایا گیا جن میں 3 قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔ جیل میں بنائے گئےعارضی ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کیمپ جیل میں قرنطینہ میں رکھے باقی قیدیوں کا ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد مثبت رزلٹ والے قیدیوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 854746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش