QR CodeQR Code

پاکستان کے لاکھوں مہمانوں کو بھی عالمی وباء سے شدید خطرات لاحق ہیں، شہریار آفریدی

5 Apr 2020 20:30

اسلام آباد کی کچی بستی میں کلورینیٹڈ شاور واک تھرو ٹنل کے افتتاح کے موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں 28 لاکھ کم و بیش افغان مہاجرین ہیں اور پاکستان میں 54 کیمپس ہیں، کچی بستی میں نصب خصوصی داخلی دروازے سے بیک وقت کئی افراد جراثیم کش اسپرے کے حفاظتی حصار میں گزر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان مہاجرین کے تحفظ کیلئے اسلام آباد میں افغان کچی بستی میں کورونا سے بچاؤ کے لئے خصوصی داخلی راستہ بنا دیا گیا۔ وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ عالمی وباء لاکھوں مہاجرین کیلئے بھی بڑا خطرہ ہے، خصوصی حفاظتی اقدامات کرنا ہونگے۔ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12 کی کچی بستی میں کلورینیٹڈ شاور واک تھرو ٹنل نصب کردیا گیا، جس کا افتتاح وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کیا۔ اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے لاکھوں مہمانوں کو بھی عالمی وباء سے شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان میں 28 لاکھ کم و بیش افغان مہاجرین ہیں اور پاکستان میں 54 کیمپس ہیں۔ وزیر مملکت نے ملک بھر میں مہاجرین کا تحفظ یقینی بنانے پر بھی زور دیا، کچی بستی میں نصب خصوصی داخلی دروازے سے بیک وقت کئی افراد جراثیم کش اسپرے کے حفاظتی حصار میں گزر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 854847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854847/پاکستان-کے-لاکھوں-مہمانوں-کو-بھی-عالمی-وباء-سے-شدید-خطرات-لاحق-ہیں-شہریار-آفریدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org