QR CodeQR Code

پی آئی اے کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق

6 Apr 2020 08:47

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پائلٹس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت بہتر ہے جبکہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے دیگر تین ارکان کو 15 دن الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈا سے وطن واپس آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، دونوں متاثرہ کپتانوں کو لاہور کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پائلٹس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے جبکہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے دیگر تین ارکان کو 15 دن الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 854927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854927/پی-ا-ئی-اے-کے-دو-پائلٹس-میں-کورونا-وائرس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org