QR CodeQR Code

اسرائیل وہ واحد ملک ہے جس نے کرونا کے باعث اپنے قیدیوں کو چھٹی نہیں دی، رأفت حمدونہ

6 Apr 2020 22:59

فلسطینی ادارے "مرکز خصوصی برائے تحقیقات اسراء" کے سربراہ رأفت حمدونہ نے کہا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے اپنی جیلوں سے قیدیوں کو آزاد کر دیا ہے تاہم غاصب صیہونی رژیم اپنی جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کو نہ ہی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ضروری ادویات و طبی سامان مہیا کر رہی ہے اور نہ ہی انہیں آزاد کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ادارے مرکز خصوصی برائے تحقیقات اسراء نے اسرائیل کے اندر تیزی کے ساتھ پھیلتے کرونا وائرس کے حوالے سے وہاں قید فسلطینی شہریوں کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل وہ واحد ملک ہے جس نے کرونا وائرس کے باعث فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر مبنی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مسلسل درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق رأفت حمدونہ نے کہا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک نے اقوام متحدہ کی ایمینسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے اپنی جیلوں سے قیدیوں کو آزاد کر دیا ہے تاکہ کرونا وائرس کے قیدیوں کے اندر پھیلاؤ کے خطرے کو روکا جا سکے تاہم غاصب صیہونی رژیم اسرائیل وہ واحد ملک ہے جو اپنی جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کو نہ ہی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ضروری ادویات و طبی سامان مہیا کر رہا ہے اور نہ ہی انہیں آزاد کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 855067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855067/اسرائیل-وہ-واحد-ملک-ہے-جس-نے-کرونا-کے-باعث-اپنے-قیدیوں-کو-چھٹی-نہیں-دی-را-فت-حمدونہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org