QR CodeQR Code

بورس جانسن آئی سی یو منتقل

7 Apr 2020 09:37

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ برطانوی وزیراعظم کو اتوار کو لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جن کو کورونا وائرس کی علامات بگڑنے پر میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اب آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کی تصدیق سرکاری حکام نے بھی کر دی ہے۔ حکام کے مطابق بورس جانسن کو کورونا وائرس کی علامات بگڑنے پر میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر آئی سی یو منتقل کیا گیا، جہاں ان کاعلاج جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اتوار کو لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ ڈومینک راب نے قائم مقام کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 855126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855126/بورس-جانسن-ا-ئی-سی-یو-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org