0
Tuesday 7 Apr 2020 09:37

بورس جانسن آئی سی یو منتقل

بورس جانسن آئی سی یو منتقل
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اب آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کی تصدیق سرکاری حکام نے بھی کر دی ہے۔ حکام کے مطابق بورس جانسن کو کورونا وائرس کی علامات بگڑنے پر میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر آئی سی یو منتقل کیا گیا، جہاں ان کاعلاج جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اتوار کو لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ ڈومینک راب نے قائم مقام کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش