QR CodeQR Code

مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

7 Apr 2020 17:57

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں، مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے، حکومت پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لئے سخت کوشش کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے  مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کورونا کے خلاف بلوچستان میں جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے لئے حفاظتی طبی آلات اور دیگر طبی سامان کوئٹہ بھیجا جارہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طبی آلات کی ا یمرجنسی سپلائی کوئٹہ کے لئے روانہ کردی گئی ہے اور بلوچستان کے طبی عملے کے لئے ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ کے لئے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں، مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لئے سخت کوشش کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 855229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855229/مشکل-حالات-میں-ہم-سب-کو-ثابت-قدم-رہنے-کی-ضرورت-ہے-ا-رمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org