QR CodeQR Code

حکومت کیلئے تو آٹا چینی کا اسکینڈل کھڑا ہوگیا، کورونا سے کیا نمٹے گی، چیف جسٹس

7 Apr 2020 18:04

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جب ملک کے بڑے ہی ملک کا استحصال کریں گے تو کیا ہوگا؟ احساس پروگرام کے تحت کروڑوں لوگوں کو پیسے دیئے جا رہے ہیں، وہ کون لوگ ہیں؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس اور دوسرے مسائل سے کیا نمٹے گی؟ حکومت کے لئے تو آٹے چینی کا اتنا بڑا اسکینڈل کھڑا ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس کے دوران اسپتالوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جب ملک کے بڑے ہی ملک کا استحصال کریں گے تو کیا ہوگا؟ احساس پروگرام کے تحت کروڑوں لوگوں کو پیسے دیئے جا رہے ہیں، وہ کون لوگ ہیں؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کیسے معلوم ہوگا کہ پیسے غریب لوگوں تک پہنچ گئے ہیں، وقت بہت اہم ہے، گھڑی چل رہی ہے، ایک ایک منٹ اہم ہے، وقت کے ساتھ چلیں ورنہ پیچھے رہ جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 855230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855230/حکومت-کیلئے-ا-ٹا-چینی-کا-اسکینڈل-کھڑا-ہوگیا-کورونا-سے-کیا-نمٹے-گی-چیف-جسٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org