QR CodeQR Code

غیر ملکی افراد کے ویزے میں 30 اپریل تک توسیع

8 Apr 2020 21:05

وزارت داخلہ کے مطابق ویزا میں توسیع سے متعلق احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کر دی جائیں گی، ویزے میں توسیع کے بعد امید ہے کہ تمام متعلقہ غیر ملکی افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاوُ کو روکنے کیلئے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکی افراد کے ویزے میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ویزا میں توسیع سے متعلق احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کر دی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع کے بعد امید ہے کہ تمام متعلقہ غیر ملکی افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہو گا۔
 


خبر کا کوڈ: 855459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855459/غیر-ملکی-افراد-کے-ویزے-میں-30-اپریل-تک-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org