QR CodeQR Code

بھارت گرفتار کشمیری قائدین کو رہا کرے، الطاف احمد بٹ

10 Apr 2020 13:05

اپنے ایک بیان میں حریت رہنما نے اقوام متحدہ، او آئی سی، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستانی فاشسٹ حکومت پر کشمیری قیدیوں کی رہائی کے لئے دباؤ ڈالیں۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت پسند رہنما اور صدر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ کشمیری قائدین بشمول ڈاکٹر حمید فیاض، ظفر اکبر بٹ، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ اور ہندوستانی جیلوں میں موجود دیگر تمام کشمیری قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے تاکہ ان کی زندگیوں کو جان لیوا وائرس سے بچایا جا سکے۔انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستانی فاشسٹ حکومت پر کشمیری قیدیوں کی رہائی کے لئے دباؤ ڈالیں۔


خبر کا کوڈ: 855791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855791/بھارت-گرفتار-کشمیری-قائدین-کو-رہا-کرے-الطاف-احمد-بٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org