QR CodeQR Code

امریکی صدر اوباما کی دلائی لاما سے ملاقات، چین کا احتجاج

17 Jul 2011 20:40

اسلام ٹائمز:وائٹ ہاؤس میں پینتالیس منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں امریکی صدر براک اوباما اور بدھوں کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے چین کی مخالفت کے باوجود تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما سے ملاقات کی ہے۔ جس میں بیجنگ پر دلائی لاما سے مذاکرات پر زور دیا۔ جبکہ چین نے اس ملاقات کو چین کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پینتالیس منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں امریکی صدر براک اوباما اور بدھوں کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے تبت میں انسانی حقوق کے تحفظ کی بات کی۔ دوسری جانب چین نے اس ملاقات پر شدید احتجاج کیا ہے اور چین کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔


خبر کا کوڈ: 85600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85600/امریکی-صدر-اوباما-کی-دلائی-لاما-سے-ملاقات-چین-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org