0
Sunday 17 Jul 2011 20:40

امریکی صدر اوباما کی دلائی لاما سے ملاقات، چین کا احتجاج

امریکی صدر اوباما کی دلائی لاما سے ملاقات، چین کا احتجاج
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے چین کی مخالفت کے باوجود تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما سے ملاقات کی ہے۔ جس میں بیجنگ پر دلائی لاما سے مذاکرات پر زور دیا۔ جبکہ چین نے اس ملاقات کو چین کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پینتالیس منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں امریکی صدر براک اوباما اور بدھوں کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے تبت میں انسانی حقوق کے تحفظ کی بات کی۔ دوسری جانب چین نے اس ملاقات پر شدید احتجاج کیا ہے اور چین کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔
خبر کا کوڈ : 85600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش