QR CodeQR Code

صدر کا دورہ جی بی ایئرپورٹ تک ہی محدود رہا

12 Apr 2020 20:45

اتوار کے روز ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر جی بی پہنچے۔ گلگت ایئرپورٹ پر تقریب منعقد کی گئی جہاں انہوں نے خطاب کیا۔ اس کے بعد وہ سکردو روانہ ہو گئے اور سکردو ایئرپورٹ پر ہی میٹنگ بلائی گئی جس کے بعد وہ واپس گلگت ایئرپورٹ آئے جہاں سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوران ایئرپورٹ سے ہی واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ اتوار کے روز ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر جی بی پہنچے تھے۔ گلگت ایئرپورٹ پر تقریب منعقد کی گئی جہاں انہوں نے خطاب کیا۔ اس کے بعد وہ سکردو روانہ ہو گئے اور سکردو ایئرپورٹ پر ہی میٹنگ بلائی گئی جس میں انہیں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سکردو ایئرپورٹ سے واپس گلگت ایئرپورٹ پہنچے جہاں دوپہر کا کھانا کھایا اور وہیں سے ہی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ صدر مملکت متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرینگے۔ تاہم ان کا دورہ ایئرپورٹ پر ہی فوٹو سیشن تک محدود رہا۔


خبر کا کوڈ: 856263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856263/صدر-کا-دورہ-جی-بی-ایئرپورٹ-تک-ہی-محدود-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org