0
Sunday 12 Apr 2020 20:45

صدر کا دورہ جی بی ایئرپورٹ تک ہی محدود رہا

صدر کا دورہ جی بی ایئرپورٹ تک ہی محدود رہا
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوران ایئرپورٹ سے ہی واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ اتوار کے روز ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر جی بی پہنچے تھے۔ گلگت ایئرپورٹ پر تقریب منعقد کی گئی جہاں انہوں نے خطاب کیا۔ اس کے بعد وہ سکردو روانہ ہو گئے اور سکردو ایئرپورٹ پر ہی میٹنگ بلائی گئی جس میں انہیں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سکردو ایئرپورٹ سے واپس گلگت ایئرپورٹ پہنچے جہاں دوپہر کا کھانا کھایا اور وہیں سے ہی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ صدر مملکت متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرینگے۔ تاہم ان کا دورہ ایئرپورٹ پر ہی فوٹو سیشن تک محدود رہا۔
خبر کا کوڈ : 856263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش