QR CodeQR Code

وزیراعظم اور وزیراعلٰی کی قیادت میں کورونا وائرس کو شکست دینگے، اجمل وزیر

15 Apr 2020 12:16

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو مزدور اور کاروباری طبقے کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت ہمہ وقت دو محاذ پر لڑ رہی ہے، وزیراعلٰی محمود خان کورونا وائرس سے متعلق تمام تر امور کی نگرانی ہم وقت کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلٰی کی قیادت میں کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے صوبائی حکومت نے ٹاسک فورس اور کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے طریقہ کار کو وضع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو مزدور اور کاروباری طبقے کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت ہمہ وقت دو محاذ پر لڑ رہی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلٰی کی قیادت میں کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔ اجمل وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلٰی محمود خان کورونا وائرس سے متعلق تمام تر امور کی نگرانی ہم وقت کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 856809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856809/وزیراعظم-اور-وزیراعل-ی-کی-قیادت-میں-کورونا-وائرس-کو-شکست-دینگے-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org