0
Wednesday 15 Apr 2020 12:16

وزیراعظم اور وزیراعلٰی کی قیادت میں کورونا وائرس کو شکست دینگے، اجمل وزیر

وزیراعظم اور وزیراعلٰی کی قیادت میں کورونا وائرس کو شکست دینگے، اجمل وزیر
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلٰی کی قیادت میں کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے صوبائی حکومت نے ٹاسک فورس اور کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے طریقہ کار کو وضع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو مزدور اور کاروباری طبقے کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت ہمہ وقت دو محاذ پر لڑ رہی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلٰی کی قیادت میں کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔ اجمل وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلٰی محمود خان کورونا وائرس سے متعلق تمام تر امور کی نگرانی ہم وقت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 856809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش