QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب کورونا کا چیلنج ختم ہونا نہیں، فردوس عاشق

16 Apr 2020 11:28

اپنی ٹوئٹ میں معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں کو حقوق وفرائض میں توازن پیدا کرنا ہو گا۔ اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کریں، یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے کی ہے اور اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہو گیا ہے۔ اس وباء سے جنگ جاری ہے، ہم نے خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں کو حقوق وفرائض میں توازن پیدا کرنا ہو گا۔ اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کریں، یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی، ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، کورونا کا واحد علاج احتیاط اور پرہیز ہے۔


خبر کا کوڈ: 857021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857021/لاک-ڈاؤن-میں-نرمی-کا-مطلب-کورونا-چیلنج-ختم-ہونا-نہیں-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org