0
Thursday 16 Apr 2020 11:28

لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب کورونا کا چیلنج ختم ہونا نہیں، فردوس عاشق

لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب کورونا کا چیلنج ختم ہونا نہیں، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے کی ہے اور اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہو گیا ہے۔ اس وباء سے جنگ جاری ہے، ہم نے خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں کو حقوق وفرائض میں توازن پیدا کرنا ہو گا۔ اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کریں، یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی، ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، کورونا کا واحد علاج احتیاط اور پرہیز ہے۔
خبر کا کوڈ : 857021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش