QR CodeQR Code

پنجاب پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی گئی

17 Apr 2020 19:05

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کی کمی دور کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کی کمی دور کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے جب کہ کورونا وباء کے دوران موثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں نئی بھرتی سے نفری کی کمی پوری ہوگی اور پولیس کی پرفارمنس میں بھی مزید بہتری آئے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 857278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857278/پنجاب-پولیس-میں-10-ہزار-کانسٹیبل-بھرتی-کرنے-کی-منظوری-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org