0
Friday 17 Apr 2020 19:05

پنجاب پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی گئی

پنجاب پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کی کمی دور کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے جب کہ کورونا وباء کے دوران موثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں نئی بھرتی سے نفری کی کمی پوری ہوگی اور پولیس کی پرفارمنس میں بھی مزید بہتری آئے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 857278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش