QR CodeQR Code

ایران میں فوج کا دن

ملک و قوم کا دفاع کرنیوالی ایرانی فوج کی رگوں میں خدا پر بھروسہ خون بن کر دوڑ رہا ہے، سید عباس موسوی

17 Apr 2020 22:15

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے پیغام میں ایران پر عائد یکطرفہ پابندیوں کے باوجود ایرانی فوج کیطرف سے ملک و قوم کے دفاع کیساتھ ساتھ کرونا وائرس سے کامیاب مقابلے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ جنگی مہارتوں کے علاوہ جس چیز نے ایرانی قوم کو دنیا بھر میں زبانزد عام و خاص کر دیا ہے، وہ عوام کیساتھ اسکی مکمل یکجہتی اور گہرا تعلق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران میں فوج کے قومی دن کی مناسبت سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں فوج کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سید عباس موسوی نے اپنے پیغام میں ایران پر عائد یکطرفہ پابندیوں کے باوجود ایرانی فوج کی طرف سے ملک و قوم کے دفاع کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیلتے کرونا وائرس کے ساتھ فوج کے کامیاب مقابلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ جنگی مہارتوں کے علاوہ جس چیز نے ایرانی قوم کو دنیا بھر میں زبان زد عام و خاص کر دیا ہے، وہ عوام کے ساتھ اس کی مکمل یکجہتی اور گہرا تعلق ہے۔ سید عباس موسوی نے اس دن کے حوالے سے ایرانی قوم و مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ملک و قوم کا دفاع کرنے والی ایرانی مسلح افواج کی غیرت مند رگوں میں خدا پر بھروسہ اور ملک و قوم پر یقین خون بن کر دوڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 857312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857312/ملک-قوم-کا-دفاع-کرنیوالی-ایرانی-فوج-کی-رگوں-میں-خدا-پر-بھروسہ-خون-بن-کر-دوڑ-رہا-ہے-سید-عباس-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org