QR CodeQR Code

ایم کیو ایم رہنماؤں کی علامہ شہنشاہ نقوی کی رہائشگاہ پر عیادت

18 Apr 2020 00:50

عیادت کے موقع پر عامر خان نے علامہ شہنشاہ نقوی کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انکی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے معروف عالم دین خطیب اہل بیت علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی عیادت کی۔ عامر خان نے علامہ شہنشاہ نقوی کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 857345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857345/ایم-کیو-رہنماؤں-کی-علامہ-شہنشاہ-نقوی-رہائشگاہ-پر-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org