QR CodeQR Code

کورونا سے نمٹنے کیلئے خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع کو مزید 40 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری

18 Apr 2020 01:15

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع خیبر کی ضلعی انتظامیہ کو 12 کروڑ، مانسہرہ کو تین کروڑ، ملاکنڈ کو تین کروڑ، ضلع کوہستان لوئر کو تین کروڑ، سوات کو تین کروڑ، ضلع مردان، ابیٹ آباد، لکی مروت اور تورغر کے لیے دو، دو کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 18 اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو مزید 40 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کر دیئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق اس سلسلے میں ضلع خیبر کی ضلعی انتظامیہ کو 12 کروڑ، مانسہرہ کو تین کروڑ، ملاکنڈ کو تین کروڑ، ضلع کوہستان لوئر کو تین کروڑ، سوات کو تین کروڑ، ضلع مردان، ابیٹ آباد، لکی مروت اور تورغر کے لیے دو، دو کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی وزیرستان کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ جبکہ لوئر چترال، بونیر، دیر لوئر، دیر اپر، ٹانک اور مہمند کے لیے ایک ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 857348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857348/کورونا-سے-نمٹنے-کیلئے-خیبر-پختونخوا-کے-18-اضلاع-کو-مزید-40-کروڑ-60-لاکھ-روپے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org