0
Saturday 18 Apr 2020 01:15

کورونا سے نمٹنے کیلئے خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع کو مزید 40 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری

کورونا سے نمٹنے کیلئے خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع کو مزید 40 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 18 اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو مزید 40 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کر دیئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق اس سلسلے میں ضلع خیبر کی ضلعی انتظامیہ کو 12 کروڑ، مانسہرہ کو تین کروڑ، ملاکنڈ کو تین کروڑ، ضلع کوہستان لوئر کو تین کروڑ، سوات کو تین کروڑ، ضلع مردان، ابیٹ آباد، لکی مروت اور تورغر کے لیے دو، دو کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی وزیرستان کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ جبکہ لوئر چترال، بونیر، دیر لوئر، دیر اپر، ٹانک اور مہمند کے لیے ایک ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش