QR CodeQR Code

حکومت غریب اور دھاڑی دار طبقے کیلئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کرے، علامہ مقصود ڈومکی

19 Apr 2020 00:45

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ غربت و افلاس کے باعث غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ حکومت کے بلند و بالا دعووں کے باوجود آج بھی غریب انتہائی مشکل حالات سے نبرد آزما ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک اللہ کا مہینہ ہے، جو ہمیں نفسانی خواہشات کو نظرانداز کرتے ہوئے حکم خدا کی اطاعت کا درس دیتا ہے۔ روزہ خواہشات نفسانی پر غلبہ پا کر اطاعت الہیٰ اپنانے کا نام ہے۔ روزہ آتش جہنم کے مقابل ڈھال ہے۔ روزہ دار کا سو جانا عبادت اور سانس لینا تسبیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت غریب اور دھاڑی دار طبقے کے لئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کرے۔ غربت و افلاس کے باعث غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ حکومت کے بلند و بالا دعووں کے باوجود آج بھی غریب انتہائی مشکل حالات سے نبرد آزما ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے لئے ایس او پی کا اعلان کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 857565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857565/حکومت-غریب-اور-دھاڑی-دار-طبقے-کیلئے-خصوصی-رمضان-پیکج-کا-اعلان-کرے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org