QR CodeQR Code

طالبان دہشتگردوں نے 16 پاکستانی پولیس اہلکاروں کے قتل کی ویڈیو نشر کر دی

18 Jul 2011 16:33

اسلام ٹائمز:پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان نے شہید پولیس اہلکاروں کو اپر دیر ڈسٹرکٹ میں حملے کے دوران یرغمال بنا لیا تھا۔


راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ پاکستان فوج کے ذرائع نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے شمال مغربی علاقے میں ریڈ کے دوران پکڑے گئے 16 پاکستانی پولیس اہلکاروں کے قتل کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ویڈیو میں نہتے پاکستانی پولیس اہلکاروں کو لائن میں کھڑے دکھایا گیا ہے، جن کے ہاتھوں کو پیچھے کی جانب باندھا گیا تھا۔ جبکہ طالبان عسکریت نے اپنے چہروں کو نقاب سے ڈھانپا ہوا تھا۔ طالبان عسکریت پسندوں نے نہتے پاکستانی اہلکاروں پر سیدھی گولیاں چلائیں اور بعد ازاں ان کے سروں پر بھی گولیاں برسائی گئیں ۔مقتول پاکستانی اہلکاروں پر 6 بچوں کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان نے شہید پولیس اہلکاروں کو اپر دیر ڈسٹرکٹ میں حملے کے دوران یرغمال بنا لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 85770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85770/طالبان-دہشتگردوں-نے-16-پاکستانی-پولیس-اہلکاروں-کے-قتل-کی-ویڈیو-نشر-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org