QR CodeQR Code

ذخیرہ اندوزوں کو نشان عبرت بنائیں گے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا

20 Apr 2020 17:11

وزیراعلٰی محمود خان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے تعاون کے بغیر کورونا کا مقابلہ نہیں کر سکتی، کورونا ٹیسٹ کی استعداد بڑھا رہے ہیں، ایران سے آئے کچھ زائرین اپنے گھروں کو بھیج  دیئے گئے ہیں، ہم ایک ہزار ٹیسٹ کرنیکی صلاحیت حاصل کرچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ محمود خان نے کہا کہ پولیس سمیت تمام اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 ارب روپے احساس پروگرام کیلئے استعمال کئے جائیں گے، کورونا وائرس کے معاملے میں احتیاط ضروری ہے باقی معاملے کا اللہ مالک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم فعال ہے، ذخیرہ اندوزوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ محمود خان نے کہا کہ حکومت عوام کے تعاون کے بغیر کورونا کا مقابلہ نہیں کر سکتی، کورونا ٹیسٹ کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل عملے، پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایران سے آئے کچھ زائرین اپنے گھروں کو بھیج  دیئے گئے ہیں، ہم ایک ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 857840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857840/ذخیرہ-اندوزوں-کو-نشان-عبرت-بنائیں-گے-وزیراعل-ی-خیبر-پختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org