0
Monday 20 Apr 2020 17:11

ذخیرہ اندوزوں کو نشان عبرت بنائیں گے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا

ذخیرہ اندوزوں کو نشان عبرت بنائیں گے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ محمود خان نے کہا کہ پولیس سمیت تمام اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 ارب روپے احساس پروگرام کیلئے استعمال کئے جائیں گے، کورونا وائرس کے معاملے میں احتیاط ضروری ہے باقی معاملے کا اللہ مالک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم فعال ہے، ذخیرہ اندوزوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ محمود خان نے کہا کہ حکومت عوام کے تعاون کے بغیر کورونا کا مقابلہ نہیں کر سکتی، کورونا ٹیسٹ کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل عملے، پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایران سے آئے کچھ زائرین اپنے گھروں کو بھیج  دیئے گئے ہیں، ہم ایک ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش