QR CodeQR Code

گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتہ، گورنر سندھ

20 Apr 2020 20:23

ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ اس وقت ہمیں پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کافی حد تک خود مختار ہیں، ہم ایک دوسرے کی چیزوں پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غلطیاں ہو سکتی ہیں لیکن بے معنی کا چاند نہیں ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتہ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کافی حد تک خود مختار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی چیزوں پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صنعتکاروں کو درپیش تکالیف کا اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کی مشکلات کا بھی علم ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اس وقت مشکل میں ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پی سی آر مشینیں وفاق کے پاس بھی کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کی امداد پر تمام فلاحی تنظیموں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے مابین گزشتہ کافی عرصے سے لفظی جنگ کا میدان گرم ہے لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس میں کافی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 857868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857868/گورنر-راج-کہاں-لگ-رہا-ہے-مجھے-نہیں-پتہ-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org