QR CodeQR Code

شام، داعش کے قبضے سے بڑی مقدار میں امریکی و یورپی اسلحہ برآمد

22 Apr 2020 14:40

شامی افواج کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہونیوالے امریکی و یورپی اسلحے میں امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل "ٹاؤ"، کندھے پر رکھ کر فائر کئے جانیوالے میزائل، ہلکی و بھاری مشین گنز، آر پی جی راکٹس، مارٹر گولے، ڈرون لانچرز، پیشرفتہ سرویلینس کیمرے، وائرلیسز اور دوسرا جنگی سامان شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شام کی مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز کی طرف سے ملک کے جنوبی صوبوں درعاء و سویداء میں جاری کلین اپ آپریشن کے دوران داعشی دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکی و یورپی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ شامی افواج کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہونے والے امریکی و یورپی اسلحے میں امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل "ٹاؤ"، کندھے پر رکھ کر فائر کئے جانے والے میزائل، ہلکی و بھاری مشین گنز، آر پی جی راکٹس، مارٹر گولے، ڈرون لانچرز، پیشرفتہ سرویلینس کیمرے، وائرلیسز اور دوسرا جنگی سامان شامل ہے۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل دمشق و قنیطرہ میں موجود دہشتگردوں کی خفیہ پناہگاہوں سے بھی بڑی مقدار میں امریکی و یورپی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:


خبر کا کوڈ: 858257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858257/شام-داعش-کے-قبضے-سے-بڑی-مقدار-میں-امریکی-یورپی-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org