QR CodeQR Code

پی ٹی وی پر تراویح براہ راست نشر کی جائے گی، عارف علوی

22 Apr 2020 23:54

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، بریگیڈیر (ر) اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، پیر نور الحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علماء کے ساتھ طے شدہ 20 نکات پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایوان صدر میں اجلاس کی صدارت کی۔ عارف علوی نے صوبائی حکومتوں، علمائے کرام اور منتخب نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ ضلعی، تحصیل اور دیہات کی سطح پر ان 20 نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پی ٹی وی پر تراویح براہ راست نشر کی جائے گی، عوام معاشرتی فاصلے  کو برقرار رکھے اور گھروں میں نماز تراویح پڑھنے کی کوشش کرے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، بریگیڈیر (ر) اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، پیر نور الحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 858366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858366/پی-ٹی-وی-پر-تراویح-براہ-راست-نشر-کی-جائے-گی-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org