QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21 جولائی کو ہوگا

19 Jul 2011 01:04

اسلام ٹائمز:نواز شریف بارہ سال بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے نواز شریف آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز: مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق، سینٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کیلئے پارلیمنٹ کا کمیٹی روم نمبر 2 بک کروا لیا گیا ہے اور تمام سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کي ہدایت کر دی گئی ہے۔ میاں نواز شریف بارہ سال بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنی جماعت کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے نواز شریف آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 85851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85851/مسلم-لیگ-نون-کی-پارلیمانی-پارٹی-کا-اجلاس-21-جولائی-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org