QR CodeQR Code

فرانسیسی طیارہ بردار بحری بیڑے پر کرونا میں گرفتار فوجیوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی

24 Apr 2020 14:27

فرانسیسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے فرانسیسی فوجیوں کی کل تعداد 1,500 ہے جبکہ اسکے طیارہ بردار بحری بیڑے "چارلس ڈیگول" پر کرونا وائرس میں گرفتار ہونیوالے فرانسیسی فوجیوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے فرانسیسی فوجیوں کی کل تعداد 1,500 ہے جبکہ اس کے طیارہ بردار بحری بیڑے "چارلس ڈیگول" پر کرونا وائرس میں گرفتار ہونے والے فرانسیسی فوجیوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانسیسی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق چارلس ڈیگول پر موجود کرونا کے مریضوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے تاہم دوسرے 15 فرانسیسی فوجی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہنے کے بعد اب ریکوری وارڈ میں منتقل کر دیئے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 858667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858667/فرانسیسی-طیارہ-بردار-بحری-بیڑے-پر-کرونا-میں-گرفتار-فوجیوں-کی-تعداد-1-ہزار-سے-تجاوز-کر-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org