QR CodeQR Code

امریکا کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات سیلرز کورونا کا شکار

25 Apr 2020 09:23

امریکی میڈیا کے مطابق بحری بیڑے یو ایس ایس کڈ پر تعینات 18 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ کیسز میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ روزانہ ہزاروں اموات اور نئے کورونا کیسز کا رپورٹ ہونا معمول بن گیا ہے۔ تازہ واقعے میں امریکا کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات سیلرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحری بیڑے یو ایس ایس کڈ پر تعینات 18 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ کیسز میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک51 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 8 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ مصدقہ کیسز ہیں۔


خبر کا کوڈ: 858814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858814/امریکا-کے-ایک-اور-جنگی-بحری-بیڑے-پر-تعینات-سیلرز-کورونا-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org