QR CodeQR Code

سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے "یاران وطن" پروگرام متعارف

25 Apr 2020 19:42

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا دنیابھرمیں COVID-19 کے خلاف جہاد میں پاکستانی طبی ماہرین اگلے محاذوں پرسرگرم ہیں اور وہ اس بیماری کے انسدادکے لیے ہمارا ہاتھ بھی بٹانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان  نے سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی رضاکارانہ رجسٹریشن کیلئے یاران وطن کے نام سے پلیٹ فارم بنا دیا۔ یاران وطن کے ذریعے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز بھی پاکستان کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا دنیابھرمیں COVID-19 کے خلاف جہاد میں پاکستانی طبی ماہرین اگلے محاذوں پرسرگرم ہیں اور وہ اس بیماری کے انسدادکے لیے ہمارا ہاتھ بھی بٹانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہم نے بیرون ملک موجود اپنے ان طبی ماہرین کیلئے’یاران وطن‘ کے عنوان سے ایک قدم اٹھایا ہےجس کے ذریعے وہ اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 858919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858919/سمندر-پار-پاکستانی-ڈاکٹرز-کی-خدمات-حاصل-کرنے-کیلئے-یاران-وطن-پروگرام-متعارف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org