QR CodeQR Code

نگر، قرنطینہ مرکز میں موجود آخری زائر بھی صحت یاب ہو کر گھر روانہ

25 Apr 2020 21:48

اسقرداس گائوں سے تعلق رکھنے والا زائر محمد عباس 26 فروری کو ایران سے آیا تھا اور 21 مارچ کو نگر پہنچا جہاں انہیں دیگر زائرین کے ساتھ قرنطینہ کیا گیا تھا۔ اس وقت نگر کے قرنطینہ سنٹرز میں کوئی زائر موجود نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع نگر کے قرنطینہ مرکز میں موجود آخری زائر بھی صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہو گیا۔ اسقرداس گائوں سے تعلق رکھنے والا زائر محمد عباس 26 فروری کو ایران سے آیا تھا اور 21 مارچ کو نگر پہنچا جہاں انہیں دیگر زائرین کے ساتھ قرنطینہ کیا گیا۔ محمد عباس کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ ہفتہ کے روز وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد گھر روانہ ہو گیا۔ اس وقت ضلع نگر کے قرنطینہ مراکز میں کوئی بھی زائر موجود نہیں۔ تمام زائرین ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 858955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858955/نگر-قرنطینہ-مرکز-میں-موجود-ا-خری-زائر-بھی-صحت-یاب-ہو-کر-گھر-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org