0
Saturday 25 Apr 2020 21:48

نگر، قرنطینہ مرکز میں موجود آخری زائر بھی صحت یاب ہو کر گھر روانہ

نگر، قرنطینہ مرکز میں موجود آخری زائر بھی صحت یاب ہو کر گھر روانہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع نگر کے قرنطینہ مرکز میں موجود آخری زائر بھی صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہو گیا۔ اسقرداس گائوں سے تعلق رکھنے والا زائر محمد عباس 26 فروری کو ایران سے آیا تھا اور 21 مارچ کو نگر پہنچا جہاں انہیں دیگر زائرین کے ساتھ قرنطینہ کیا گیا۔ محمد عباس کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ ہفتہ کے روز وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد گھر روانہ ہو گیا۔ اس وقت ضلع نگر کے قرنطینہ مراکز میں کوئی بھی زائر موجود نہیں۔ تمام زائرین ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش