QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا آن لائن کاروبار چلانے کا اعلان مضحکہ خیز ہے، محمد حسین محنتی

26 Apr 2020 21:26

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ آج امت بڑی آزمائش سے دوچار ہے، مسلم ممالک نے سب سے پہلے مساجد و خانہ کعبہ کو بند کر دیا، جہاں پر عام نمازیوں کیلئے عبادت ممنوں قرار پائی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مغرب کا سورج ڈوب رہا ہے، سندھ حکومت کا آن لائن کاروبار چلانے کا اعلان مضحکہ خیز ہے، کاروبار آن لائن نہیں چل سکتا، اس کے تقاضوں کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ پورا کیا جا سکت اہے، صرف مساجد میں تراویح و جمعہ نماز پر پابندی کے سندھ حکومت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، سندھ حکومت کے اقدامات سے دین بیزاری کی جھلک نظر آرہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں نظم صوبہ کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں قیم صوبہ کاشف سعید شیخ نے کورونا ریلیف سرگرمیوں کی رپورٹ اور رمضان البارک کے حوالے سے مرکزی ہدایات دیں۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ آج امت بڑی آزمائش سے دوچار ہے، مسلم ممالک نے سب سے پہلے مساجد و خانہ کعبہ کو بند کر دیا، جہاں پر عام نمازیوں کیلئے عبادت ممنوں قرار پائی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سمیت تمام مسائل سے نجات کا واحد حل توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 859134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859134/سندھ-حکومت-کا-لائن-کاروبار-چلانے-اعلان-مضحکہ-خیز-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org