QR CodeQR Code

"پمپیو" کی وزارت خارجہ کے دوران دنیا پہلے زیادہ ناامن اور امریکہ پہلے سے زیادہ منفور و حقیر ہوا ہے، ایران

26 Apr 2020 23:17

ایرانی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں عالمی سطح پر بڑھتی امریکی دہشتگرد کارروائیوں میں امریکی وزارت خارجہ کے بنیادی کردار کیطرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ میں گزشتہ 2 سالوں سے مائیک پمپیو کی وزیر خارجہ کی حیثیت سے خدمت کے دوران وہ صرف وزیر امور "نفرت" میں بدلے ہیں کیونکہ حقیقتا اس عرصے کے دوران سفارتکاری کے میدان میں امریکہ تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پایا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں عالمی سطح پر بڑھتی امریکی دہشتگرد کارروائیوں میں امریکی وزارت خارجہ کے بنیادی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ میں گزشتہ 2 سالوں سے مائیک پمپیو کی وزیر خارجہ کی حیثیت سے خدمت کے دوران وہ صرف وزیر امور "نفرت" میں بدلے ہیں کیونکہ حقیقتا اس عرصے کے دوران سفارتکاری کے میدان میں امریکہ تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پایا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر میں موجود اپنے صفحے پر لکھا کہ مائیک پمپیو کی خدمت کے عرصے کے دوران دنیا پہلے سے کہیں زیادہ ناامن اور امریکہ پہلے سے بڑھ کر منفور تر و حقیر تر ہوا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے لکھا کہ اس عرصے کے دوران عالمی سطح پر کسی قسم کا امن و امان برقرار نہیں ہوا اور نہ کسی قسم کا استحکام ہی حاصل ہوا ہے، شرم باد (جو امریکہ کے لئے انتہائی شرم کا مقام ہے)۔


خبر کا کوڈ: 859138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859138/پمپیو-کی-وزارت-خارجہ-کے-دوران-دنیا-پہلے-زیادہ-ناامن-اور-امریکہ-سے-منفور-حقیر-ہوا-ہے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org