QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کا 8 رکنی مفاہمتی کمیٹی بنانے پر اتفاق

19 Jul 2011 12:37

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے معاملات مکمل طے پاگئے، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مفاہمت کے لیے آٹھ رکنی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کر لیا۔ دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت نے مفاہمت کی پالیسی جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے معاملات مکمل طے پاگئے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں جماعتوں نے مفاہمت کے لیے آٹھ رکنی کمیٹی قائم کردی۔ اس کمیٹی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، وزیر داخلہ منظور وسان، آغا سراج درانی اور آیاز سومرو شامل ہیں جبکہ ایم کیو ایم اپنے چار ارکان کا اعلان آج کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 85937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85937/پیپلزپارٹی-اور-متحدہ-قومی-موومنٹ-کا-8-رکنی-مفاہمتی-کمیٹی-بنانے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org