QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا

28 Apr 2020 10:44

کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے لوئر مونڈا میں بھارتی فوج نے 4 بچوں سمیت 6 کشمیریوں کو زخمی کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی فوج نے 3 نوجوان شہید اور 4 بچوں سمیت 6 کشمیری زخمی کر دیے۔ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق پلوامہ میں کشمیری نوجوانوں اور قابض بھارتی فوج کے درمیان تصادم میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ کلگام میں بھارتی فوج نے بی ٹیک کے ایک طالب علم کو بھی شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لوئر مونڈا میں بھارتی فوج نے 4 بچوں سمیت 6 کشمیریوں کو زخمی کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 859435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859435/مقبوضہ-کشمیر-بھارتی-فوج-نے-3-نوجوانوں-کو-شہید-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org