ہمیں امید ہے کہ امریکا چین کو اپنے سیاسی انتخابات میں نہیں گھسیٹے گا، چین
30 Apr 2020 21:44
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں میری شکست کے لیے وہ (چین) ہر ممکن وسائل استعمال کرے گا۔
اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے صدارتی لیکشن میں مداخلت سے متعلق امریکی صدر کا بیان مسترد کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چین کو امریکا کے صدراتی انتخابات میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں میری شکست کے لیے وہ (چین) ہر ممکن وسائل استعمال کرے گا۔ اس ضمن میں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صدارتی انتخابات امریکا کے داخلی معاملات کا حصہ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا، بیجنگ کو اس معاملے میں نہیں گھسیٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکا چین کو اپنے سیاسی انتخابات میں نہیں گھسیٹے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چین سے جو کچھ بن سکا وہ میری شکست کے لیے کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین چاہتا ہے کہ ان کا سیاسی حریف جیتے اور تاکہ جو دباؤ چین پر میں نے ڈالا وہ دور کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ: 860000