QR CodeQR Code

تنقید کے بعد امریکی نائب صدر نے فیس ماسک پہن لیا

1 May 2020 09:36

رواں ہفتے امریکا کے بڑے ہسپتال میں مریضوں اور طبی عملے سے ملاقات کے دوران امریکی نائب صدر نے فیس ماسک نہیں پہنا تھا جبکہ ان کے ساتھ موجود دیگر تمام افراد نے پہن رکھا تھا۔ 


اسلام ٹائمز۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا شروع کر دیا۔ ریاست انڈیانا میں وینٹی لیٹر بنانے والی جگہ کے دورے کے دوران انہوں نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔ رواں ہفتے امریکا کے بڑے ہسپتال میں مریضوں اور طبی عملے سے ملاقات کے دوران امریکی نائب صدر نے فیس ماسک نہیں پہنا تھا جبکہ ان کے ساتھ موجود دیگر تمام افراد نے پہن رکھا تھا۔ مائیک پنس کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر اسپتال کی ہدایات سے لاعلم تھے۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ اسپتال میں آنے والوں کے لئے فیس ماسک پہننا لازم ہے۔


خبر کا کوڈ: 860049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860049/تنقید-کے-بعد-امریکی-نائب-صدر-نے-فیس-ماسک-پہن-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org