0
Friday 1 May 2020 09:36

تنقید کے بعد امریکی نائب صدر نے فیس ماسک پہن لیا

تنقید کے بعد امریکی نائب صدر نے فیس ماسک پہن لیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا شروع کر دیا۔ ریاست انڈیانا میں وینٹی لیٹر بنانے والی جگہ کے دورے کے دوران انہوں نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔ رواں ہفتے امریکا کے بڑے ہسپتال میں مریضوں اور طبی عملے سے ملاقات کے دوران امریکی نائب صدر نے فیس ماسک نہیں پہنا تھا جبکہ ان کے ساتھ موجود دیگر تمام افراد نے پہن رکھا تھا۔ مائیک پنس کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر اسپتال کی ہدایات سے لاعلم تھے۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ اسپتال میں آنے والوں کے لئے فیس ماسک پہننا لازم ہے۔
خبر کا کوڈ : 860049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش