QR CodeQR Code

ہماری سیاست عوامی خدمت سے عبارت، ہم نے ہمیشہ انسانی خدمت کو اپنا شعار بنایا، عامر خان

1 May 2020 23:34

تحفہ افطار مہم کے موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد راشن بیگ لاک ڈاؤن کے متاثرین کو فراہم کئے گئے اور ہمارے کارکنان اور خدمت خلق کے رضاکاروں نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو خون کی کمی کا سامنا ہوا تو انہوں نے دل کھول کر خون کے عطیات دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ ہماری سیاست عوامی خدمت سے عبارت ہے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کارکنان نے ہمیشہ انسانی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور اسی جذبے سے سرشار ہوکر سندھ کے شہری علاقوں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد راشن بیگ لاک ڈاؤن کے متاثرین کو فراہم کئے گئے اور ہمارے کارکنان اور خدمت خلق کے رضاکاروں نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو خون کی کمی کا سامنا ہوا تو انہوں نے دل کھول کر خون کے عطیات دیئے، اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن نے انڈس ہسپتال، حسینی بلڈ بینک اور محمدی بلد بینک کے تعاون سے 4 بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم، ارشاد ظفیر، سی او سی کے ذمہ داران، رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کے ہمراہ تحفہ افطار مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیڈرل بی ایریا ٹاؤن میں ہونے والی تحفہ افطار مہم کا دائرہ اب 12 ٹاؤنز تک وسیع ہوگیا ہے اور اب اس مہم کے تحت کراچی بھر میں 6 ہزار سے زائد گھرانے مستفید ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید وسیع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 860146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860146/ہماری-سیاست-عوامی-خدمت-سے-عبارت-ہم-نے-ہمیشہ-انسانی-کو-اپنا-شعار-بنایا-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org