QR CodeQR Code

جی بی میں 13 نئے کیسز، 13 مریض صحت یاب

4 May 2020 20:53

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 372 ہو گئی ہے، جن میں فعال کیسز کی تعداد 90 ہے۔ پیر کے روز صحت یاب ہونے والوں میں ضلع استور کے 6، گلگت کے 4 اور نگر کے 3 افراد شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 8 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ شگر میں کرونا کے مریضوں کی تصدیق کے بعد گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع متاثر ہو گئے ہیں جبکہ کرونا کے 13 مریض مکمل صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ضلع استور کے 5، ضلع شگر 2 اور ضلع گلگت کا ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 372 ہو گئی ہے، جن میں فعال کیسز کی تعداد 90 ہے۔ پیر کے روز صحت یاب ہونے والوں میں ضلع استور کے 6، گلگت کے 4 اور نگر کے 3 افراد شامل ہیں۔ جی بی میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 279 ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 860669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860669/جی-بی-میں-13-نئے-کیسز-مریض-صحت-یاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org